کشمیر کی آزادی کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے ،پاکستان فلاح پارٹی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کشمیر کی آزادی کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے ،پاکستان فلاح پارٹی


راولپنڈی

5فروری 2025
نظام عدل نیوز 
پاکستان فلاح پارٹی راولپنڈی اسلام آباد کی طرف سے راولپنڈی پریس کلب میں 5 فروری یوم یکجہتی 
کشمیر کے سلسلہ میں احتجاج کیا گیا احتجاج میں PFP کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید راشد علی گردیزی مرکزی راہنما احمد وقار مدنی، زبیر بیگ، سید راوُف شاہ، قاری رفیق اعوان، مدثر کیانی، رانا شاہد اقبال، سید افضال شاہ گیلانی، منیر مصطفائی، ڈاکٹر مقصود احمد چوہدری، ملک اختر عباس، پروفیسر ظہیر سقراط، پروفیسر فائق ترابی، معظم کھوہاروی، منیب بیگ اور دیگر نے شرکت کی
سید راشد علی گردیزی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر فوری عمل کرتے ہوئے کشمیری عوام کو حق خودارادیت کے حق کو استعمال کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے پر زور دیا اور ساتھ ہی اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ ہزاروں قیدی جو بھارتی فوج کی حراست میں قید ہیں کو رہائی دلانے کے لیے عملی اقدامات کا بندوبست کرے

Post a Comment

0 Comments