اسلام آباد کے تھانوں کے 12 ایس ایچ اوز کو سزائین

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کے تھانوں کے 12 ایس ایچ اوز کو سزائین

اسلام آباد کے تھانوں کے 12 ایس ایچ اوز کو سزائین 


اسلام آباد
کرائم رپورٹر
نظام عدل نیوز 
اسلام آباد کے تھانوں کے 12 ایس ایچ اوز کو سزائین
ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز اور جرائم کو کنٹرول نہ کرنے پر ایک سب انسپکٹر ایک ہیڈ کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست جبکہ بارہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور دو تھانہ جات کے محرران کو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزائیں، برخاست ہونے والوں میں اسپیشل سیکچول افنس انوسٹیگیشنز یونٹ (SSOIU) رورل زون میں تعینات سب انسپکٹر محمد فاروق اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے سابقہ محرر یوسف حسین شامل، ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزاء پانے والوں میں ایس ایچ او تھانہ نیلور محمد حنیف،ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر سہیل اشرف،ایس ایچ او تھانہ ہمک عمران منیر،ایس ایچ او تھانہ آبپارہ عاصم غفار،ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی نعیم الحسنین،ایس ایچ او تھانہ گولڑہ ناصر منظور شامل ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سمبل آصف علی ،ایس ایچ او تھانہ ترنول شوکت محمود،ایس ایچ او تھانہ بھاری کہو رفاقت حسین کو بھی ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا دی گئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن شاہد زمان،ایس ایچ او تھانہ کھنہ ارشاد احمد،سابقہ ایس ایچ او تھانہ سہالہ ظفر اقبال کی بھی ایک ایک سال سروس ضبط، ریکارڈ کی درست تکمیل نہ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر محرر تھانہ آبپارہ وسیم راجہ اور محرر تھانہ کھنہ محمد طیب کی بھی ایک ایک سال سروس ضبط کیا گیا

Post a Comment

0 Comments