اسلام آباد میں دو خواتین کو تیز دھار آلہ سے ذبح کردیا گیا
نظام عدل نیوز
سید ظاہر حسین کاظمی
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ لوہی بھیر اور ہومی سائیڈ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین کو تیز دھار آلہ سے ذبح کرکے قتل کرنے اور ایک خاتون کو زخمی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ملزم صداقت کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔ ملزم نے 05 اپریل 2025 کو تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں دو خواتین کو تیز دھار آلہ سے ذبح کرکے قتل کر دیا تھاجس پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھےایس پی سواں زون پری گل ترین کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیاملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق 
0 Comments