تحصیل آفس اسلام آباد کی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

تحصیل آفس اسلام آباد کی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے

تحصیل آفس اسلام آباد کی بلڈنگ کی  تعمیر کے لئے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے



اسلام آباد 
نظام عدل نیوز 
سید ظاہر حسین کاظمی 
رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امور راجہ خرم نواز کی کاوشوں سے SDG پروگرام کے تحت رواں مالی سال کے آخری ترقیاتی منصوبوں پر کام کے لئے ٹینڈرز جاری کردئیے گئے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں بجٹ سے قبل ترقیاتی منصوبوں کا یہ  آخری مرحلہ ہو گاجاری ٹینڈر کے مطابق حلقہ این اے 48کی تمام یونین کونسلز میں ترقیاتی منصوبوں پر مزید کام ہوں گےجبجہ اسلام آباد کی عوام کے لئے تحصیل آفس کی تعمیر کے لئے بھی ٹینڈر جاری کیا گیا ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کو منظوری کے لئے بھجوایا جا چکا ہے قوی امکان ہے کہ   ترقیاتی فنڈز کا اجراء ممکن ہو گا جس کے حوالے سے  وزیراعظم پاکستان اور وزیر منصوبہ بندی سے بات چیت جاری ہے اس موقع پر راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں سے اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اور عوام خوشحال ہوں گے
عوام سے کئے وعدے پورے کئے جا رہے ہیں دوسری جانب 
پانی کے مسائل کے حل کےحوالے سے بھی  راجہ خرم نواز نےبتایا کہ   وزیراعظم پاکستان نے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کر رکھے ہیں،جنکی رپورٹس کی روشنی میں آئندہ بجٹ میں منصوبے شامل کئے جائیں گےانہوں نے مذید کہا کہ تعلیم،صحت،انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہےمشکل معاشی حالات کے باوجود اسلام آباد میں تاریخی تعمیر و ترقی کے لئے فنڈز کے اجراء پر وزیراعظم پاکستان جناب میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں

Post a Comment

0 Comments