فائل فوٹو
اسلام آباد وزیر اعظم کی ہدایت پر شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاون شروع
سید ظاہر حسین کاظمی
نظام عدل نیوز
8اپریل 2025
تفصیلات کے مطابق چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر فوری قابو پانے کے لیے وزیر اعظم کی ہدایت پر زخیراندوزں کے خلاف آپریشن کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی دوسری جانب ملک بھر میں چینی ذخیرہ اندوز کرنے والوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 13 اضلاع میں اس وقت کئی سو ٹن چینی زخیرہ کی گئی ہے اب پنجاب کےان 13 اضلاع میں 106 افراد کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا جارہا ہے
بہاولپور میں 8 جھنگ میں دس کے قریب خانیوال میں 4 افراد کی نشاندہی کی گئی ہےاسی کوٹ ادو میں 5 لیہ سے 7 میانوالی سے 6 افراد نشاندہی کی گئی ہے۔جنھوں نے چینی زخیرہ کرکے رکھی ہوئی ہے اگر مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کی بات کی جائے تو 12 افراد کی نشاندہی کی گئی ہےجنکے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں چینی بھاری مقدار میں زخیرہ کررکھی ہے بات جہاں تک ہی ختم نہیں بلکہ سندھ کے بھی ایسے 13 اضلاع کی نشاندہی کی جاچکی ہے جہاں 73زخیرہ اندوز ایسے ہیں جنھوں نے بڑی تعداد میں چینی کی بوریاں زخیرہ کررکھی ہیں سندھ کے ان تیرہ اضلاع میں گھوٹکی میں 12 جیکب آباد میں 5 زخیرہ اندوزوں کی جبکہ لاڑکانہ اور خیر پور میں 7 سات شکار پور میں 5 کی نشاندہی کی گئی ہےسکھر میں چار تھرپارکر میں 5 کی نشاندھی ہوچکی ہے دوسری جانب خیبر پختون خواہ کے کے 6 اضلاع میں 13زخیرہ اندوزوں کی طرف سے چینی زخیرہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے بنوں ایک ڈی آئی خان 3 جبکہ پشاور میں ایک زخیرہ اندوز کی نشاندہی کی گئی ہے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو چینی زخیرہ کرنے والوں کے حوالے سے مکمل رپورٹ موصول ہو چکی ہےامکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایف آئی اے پہلے مرحلے میں میں پنجاب میں چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر خفیہ اداروں کی طرف سے تحقیات شروع کی گئیں تھیں
0 Comments