درج مقدمہ میں نامزد ملزم سابقہ ایس پی عارف شاہ کی فائل فوٹو
اسلام آباد پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئےنوجوان کی نعش برآمد کر لی
نظام عدل نیوز
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سابقہ ایس پی عارف حسین شاہ اور بیٹا وآصف شاہ سمیت عارف شاہ کا بہنوئی بھی حمزہ کے قاتل نکلے تفتیش کے دوران عارف شاہ کے بہنوئی نے اندھے قتل کا پردہ چاک کر دیا حمزہ کو آبائی گاؤں خاکی میں بلا کر قتل کرکے لاش ویرانے میں دفنا کر چھپا دی گئی تھی اسلام آباد پولیس مانسہرہ کے گاؤں خاکی میں گئی اور کھوجی کتوں کی مدد سے حمزہ کی لاش تلاش کر لی گئی تاہم اس دوران مقامی پولیس اور مقامی لوگوں نے بہت رکاوٹیں کھڑی کیں تاہم اسلام آباد پولیس لاش ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ سید عارف حسین شاہ پر دوران پولیس سروس بھی اسلام آباد پولیس کی خاتون ملازمہ کے قتل کا کیس درج ہوا تھا ایس پی ریٹائرڈ سید عارف حسین شاہ نے پولیس سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی جرائم کرنا نہ چھوڑے۔وجہ عناد تقریباً 80 لاکھ ہڑپ کرنے پر نتھیاگلی سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ خوبرو نوجوان حمزہ کا اپنے آبائی گھر خاکی مانسہرہ میں قتل کر ڈالا سینٹ آف پولیس کے ملازم حمزہ کے اغواء اور قتل کے الزام میں ایس پی ریٹائرڈ سید عارف حسین شاہ باقاعدہ گرفتار ہیں سینٹ آف پاکستان کا ملازم 30 سالہ نوجوان 15 مارچ کو عارف شاہ سے ملنے اسکے گھر مانسہرہ گیا جو تاحال لاپتہ تھا گزشتہ رات مانسہرہ سے ڈاگ کے زریعے ڈیڈ باڈی ملی ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کاروباری لین دین کے تنازعہ پر ایس پی سید عارف حسین شاہ اور وآصف شاہ نے نتھیاگلی سے تعلق رکھنے والے حمزہ جو اسلام آباد تھانہ آبپارہ کی حدود میں رہائش پذیر تھا کو 15 مارچ کو لین دین کے معاملے پر سید عارف حسین شاہ کے آبائی گھر خاکی مانسہرہ جانے والے حمزہ کو عارف حسین شاہ اور بیٹے وآصف شاہ نے آپنے بہنوئی اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا اور لاش کو قریبی پہاڑوں میں دفنا دیا عارف حسین شاہ نے مقتول کے 3 موبائل فون آن رکھے اور موبائل فون اسلام آباد کے سیکٹر G-10 میٹرو سٹیشن کے پسڈ پھینک دئیے تاکہ حمزہ کی اسلام آباد واپسی کا ثبوت ملیں تھانہ آبپارہ پولیس نے ایس پی عارف حسین شاہ کو گرفتار کرکے ریمانڈ حاصل کیا مگر پیٹی بھائیوں کی شفقت سے تجربہ کار پولیس آفیسرز نے منہ بند ہی رکھا تاہم ولیس نے اپنی کوششوں کو جاری رکھا اور سید عارف حسین شاہ کے بہنوئی کو مانسہرہ سے گرفتار کیا تو بہنوئی نے حمزہ کے قتل کا انکشاف کیا جسکے بعد مانسہرہ کے ایک گاؤں کے ویرانے سے مقتول حمزہ کی نعش کو ملزم کی نشاندی پر برآمد کرلیا گیا بتایا جارہا ہے کہ مقتول کو لین دین کی وجہ سے قتل کیا گیا اسلام آباد پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کیا جسکے بعد مقتول حمزہ کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپردخاک کردیا گیا
0 Comments