نظام عدل نیوز
سید ظاہر حسین۔ کاظمی
اسلام آباد پولیس نے مالکان کو خبر دار کردیا ،نوٹیفکیشن جاری
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد آباد پولیس کی طرف سےمالکان سے گھریلو ملازمین کے ساتھ ساتھ اب تمام نجی کمپنیوں کے ملازمین — جن میں دفاتر کے اسٹاف، سیکیورٹی گارڈز، ہوٹل و ریسٹورنٹ ورکرز شامل ہیں انکا آئندہ دو روز کے میں اندراج Servant Registration System میں لازمی قرار دے دئیے گیا بروقت اندراج نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اسلام آباد پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ
یہ اقدام عوام کی حفاظت، امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اٹھایا گیا اس حوالےسے وفاقی پولیس کے تمام تھانوں کے ایس ایچ او کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں اسلام آباد پولیس کے اعلی افسران کے اس اقدام کو عوامی حلقوں میں سہرا جارہا ہے
0 Comments