محبت کے جھانسے میں اغوا کر کےتشدد لڑکی کو رات گئے جھاڑیوں سے بے ہوشی کی حالت میں بازیاب
پتن شیر خان
ضلع سدھنوتی
نظام عدل نیوز
ضلع سدھنوتی میں ایک افسوسناک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر محبت کے جھانسے میں اغوا کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ لڑکی کو رات گئے جھاڑیوں سے بے ہوشی کی حالت میں بازیاب کرایا گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے پلندری اسپتال منتقل کر دیا گیاذرائع کے مطابق، لڑکی کو ایک زیر تعمیر مکان میں لے جا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ورثاء کی تلاش کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں جھاڑیوں میں پایا گیا۔ ہوش میں آنے پر متاثرہ لڑکی نے مرکزی ملزم کی شناخت "احکام ولد اصغر مرحوم" کے طور پر کی، جو مبینہ طور پر واردات کی نیت سے اسی روز دبئی سے گاؤں پہنچا تھا۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی پولیس نے موقع واردات سے شواہد اکٹھے کر کے فوری کارروائی کی، اور ملزم کے ایک بھائی کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں اور مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں ایس ایچ او سردار عمیر کی قیادت میں پولیس ٹیم، جس میں سردار راشد، سردار گل بخش، محمد نوید، بابر حسین، عاطف حسین اور محمد زبیر شامل ہیں، شب و روز کارروائی میں مصروف ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
0 Comments